• About Us
  • Contact Us
  • Groups
  • Members
  • Activity
Retail
No Result
View All Result
  • HOME
  • EXPLORE SEHATCARE
    • Health Conditions A-Z
      • Allergy
      • Amnesia
      • Anxiety
      • Blood
        • Blood Pressure
        • Cholesterol
      • Cold, Flu & Sinus
        • Fever
        • Cough
      • Diabetes
      • Digestive Health
      • Eye Health
      • Headaches & Migraines
      • Heart
      • Mental Health
      • Oral Health
      • Body Pain
        • Mouth Pain
      • Skin Conditions
      • Sleep
      • Stress
    • Beauty
      • Hair
    • Diet & Nutrition
      • Breakfast
      • Nutrition
      • Recipes
    • Child Psychology
    • Parenting Relationship
    • Fitness
    • Health Research
    • Health Books
    • Life Style
    • Mind & Body
    • SehatCare Videos
    • Sexual Wellness
    • Weight Loss
  • TIBB-E-NABVI
  • QURAAN HEALING
  • CORONAVIRUS
SehatCare Pakistan
No Result
View All Result

لو بلڈ پریشر بھی خطر ناک مرض ہے

April 9, 2020
0
blood pressure

اکثر لوگوں کو ہائی بلڈ پریشر کی فکر لاحق ہوتی ہے اور اگر کوئی شخص اس مرض میں مبتلا ہے تو اسے ناصرف فوری احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چاہیے بلکہ خاطر خواہ علاج بھی کرنا چاہیے تاکہ اسے کنٹرول میں رکھ کر اس کے برے اثرات سے محفوظ رہا جا سکے۔لیکن کم بلڈ پریشر ،بھی بہت سے مسائل کو جنم دیتا ہے،جیسے سردرد ،چکرآنا،سستی اور کاہلی پیدا کرنا،کام میں دل نہ لگنا اور چر چڑاپن۔
اس کے باوجود لو بلڈ پریشر کی طرف سے عموماً غفلت برتی جاتی ہے اور عموماً اس کا علاج نہیں کیا جاتا۔ہائی بلڈ پریشرکی علامات اور اس سے بچنے کے لیے احتیاط پر تو بہت زیادہ بات کی جاتی ہے۔لیکن لو بلڈ پریشر کے لیے عموماً ایسا نہیں کیا جاتا ۔بہت سے ڈاکٹر تو اسے مرض ہی تسلیم نہیں کرتے حالانکہ اس کی وجہ سے مریض کے اندر بہت سی پیچیدگیاں پیدا ہو جاتی ہیں جو اس کی کار کردگی کو متاثر کرتی ہیں۔

لو بلڈ پریشر کے باعث دماغ میں پہنچنے والے خون کی مقدار کم ہو جاتی ہے اور مریض کے بے ہوش ہو جانے کا خطرہ بھی بڑھ جاتاہے۔
بعض افراد میں بلڈ پریشر اچانک گر جاتاہے،اس کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں،جیسے خون کی شریانوں کا اچانک پھیل جانا ،یادستوں ،الٹیوں اور خون بہہ جانے کے باعث جسم میں اچانک خون یا سیال مادہ کی کمی کاواقع ہو جانا۔خوفناک مناظر دیکھنے یا کسی اور وجہ سے جذباتی پریشانیاں بھی خون کے دباؤ میں اچانک کمی پیدا کرنے کا باعث بن جاتی ہیں،جس کے باعث مریض کو چکر آنے لگتے ہیں،آنکھوں کے گرد اندھیرا چھانے لگتا ہے اور بعض اوقات وہ بے ہوش بھی ہو جاتاہے۔
زیادہ دیر تک کھڑے رہنے سے چکر آنا،بصارت کا دھند لا ہو جانا یا بعض صورتوں میں بے ہوش ہو جانا ایک عام بات ہے،اس کی وجہ بلڈ پریشر میں اچانک کمی کا واقع ہو نا ہو سکتی ہے کیونکہ وزن سہارنے والے اعضاء میں خون کی زیادہ مقدار جمع ہوجاتی ہے اگر لیٹنے اور کھڑے ہونے کی پوزیشن کے درمیان بلڈ پریشر کا فرق زیادہ ہوتو اس بیماری کو”پاچیورل ہائیپر ٹینشن“کہتے ہیں۔
بعض لوگوں میں یہ بیماری اس وقت ہوتی ہے جب وہ دیر تک کھڑے رہیں زیادہ دیر تک بستر پر آرام کریں یا ورزش کے فوراً بعد زیادہ دیر تک کھڑے رہنے سے پیداہونے والا لو بلڈ پریشر عموماً ذیابیطس کے مریض یا ان لوگوں میں پایا جاتا ہے جو ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہوں اور اسے کنٹرول کرنے کے لیے ادویات لیتے ہوں۔
”پا چیورل ہائیپر ٹینشن“کے مریض عموماً چکر آنے،بصارت کے کم ہوجانے اور بے ہوش ہو جانے کی شکایت کرتے ہیں ،یہ کیفیت زیادہ دیر کھڑے رہنے یا بستر سے اُٹھنے کے بعد ہوتی ہے۔اس کے علاوہ پیشاب کرتے وقت زور لگانے،کھانسنے،کسی چیز کو نگلنے یا ورزش اور سخت کام کرنے سے بھی یہ کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔
اگر کوئی ایسی کیفیت محسوس کرے تو دونوں حالتوں میں بلڈ پریشر چیک کرنا چاہیے۔یعنی لیٹے ہوئے بھی اور کھڑے ہوئے بھی ،اسے مریضوں کو سر اونچا رکھ کر سونا چاہیے اس کے لیے وہ اونچا تکیہ استعمال کر سکتے ہیں۔ماہرین صحت کہتے ہیں کہ لو بلڈ پریشر میں لیٹے ہوں تو اُٹھتے وقت آہستہ آہستہ حرکت کرنی چاہیے،اس کے علاوہ کھانے میں نمک کا استعمال بڑھا دینا چاہیے،پانی زیادہ مقدار میں پئیں۔
بہت سے لوگ چاہے وہ جوان ہوں یا عمر رسیدہ ،موٹے ہوں یا دُبلے مستقل لو بلڈ پریشر میں مبتلا رہتے ہیں۔یہ لو بلڈ پریشر عموماً ان لوگوں کو ہوتا ہے جو ناقص غذا کھاتے ہیں یا جو موشن کے مریض ہوں،یہ ان خواتین کو بھی ہوتاہے جو بہت زیادہ ڈائٹنگ کرتی ہیں،متوازن خوراک استعمال نہیں کرتیں، یا ورزش نہیں کرتیں۔
اینمیا کے مریض:خواتین میں اینمیا (خون کی کمی)بہت عام ہے ،اس کے باعث لو بلڈ پریشر اور کئی مسائل بھی جنم لینے لگتے ہیں،بعض لوگوں میں لو بلڈ پریشر کی علامات ظاہر ہی نہیں ہوتی،اور صرف میڈیکل چیک اپ کے وقت ہی اس کا پتہ چلتا ہے،لیکن بہت سے مریضوں میں اس کی بہت سی علامات ظاہر ہو جاتی ہیں ،جیسے کمزوری ،سر چکرنا،سر درد ،چڑ چڑاپن ،تھکن اور کام میں دلچسپی کا فقدان ،ان علامت کا مستقل بر قرار رہنا دوسرے فیملی ممبر ز کی زندگی پر بھی برا اثر ڈالتا ہے۔
لوبلڈ پریشر اصل معنوں میں شاید مرض نہ ہو ،لیکن ہر عمر کے لوگ اور عموماً خواتین اس میں مبتلاہوتی ہیں اور انہیں اس کی وجہ سے دیگر کئی امراض لاحق ہو سکتے ہیں۔لو بلڈ پریشر کی علامات کو کم کرنے کے لیے متوازن غذاکھائیں جو وٹامنز اور معدنیات سے بھر پور ہو،سبزپتوں والی تر کار یاں اور پھل کثرت سے لیں،نمک کھانے کی مقدار بھی بڑھادیں لو بلڈ پریشر سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے باقاعدگی سے تھوڑی بہت ورزش ضرور کریں۔

Share3Tweet2Pin1SendSend

Related Posts

No Content Available

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay With Us

Recent Posts

best tips for hair care

10 Clever Tips to Avoid Washing Your Hair Every Day

parenting problems

Parenting Challenges and Their Solutions by Salman Asif Siddiqui

children lying

Children Are Not Wrong

how to control stubborn children

Pampering Causes Tantrum in Your Child: Causes, Effects and Solution

best way of teaching your child

World’s Best Education System for Your Child

SehatCare Pakistan

Extra ordinary Health Care for Everyone

We brings new health related articles daily from different health specialist, our aim is to keep our reader community active and healthy, In all health related issues, we publish articles on daily basis.

Follow on Facebook

Subscribe to Wellness List

  • About Us
  • Contact Us
  • Activity
  • Groups
  • Members
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

© 2020 Sehat Care | Extra Ordinary Health Care for Everyone | Developed By COMSIAN Developers.

No Result
View All Result
  • Home
  • Tibb-e-Nabvi
  • Quran Healing
  • Coronavirus
  • Health Conditions A-Z
    • Allergy
    • Amnesia
    • Anxiety
    • Blood Pressure
    • Cholesterol
    • Body Pain
    • Cold, Flu & Sinus
    • Cough
    • Diabetes
    • Fever
    • Headaches & Migraines
    • Heart
    • Stress
  • Life & Style
    • Beauty
  • Diet & Food
    • Breakfast
  • Weight Loss
  • Fitness
  • Mental Health
  • Mind & Body
  • SehatCare Videos
  • Other
    • Blood
    • Digestive Health
    • Eye Health
    • Hair
    • Health Research
    • Health Books
    • Mouth Pain
    • Health News
    • Nutrition
    • Oral Health
    • Recipes
    • Men Health
    • Sexual Wellness
    • Skin Conditions
    • Sleep
    • Tibb-e-Nabvi
    • Weather

© 2020 Sehat Care | Extra Ordinary Health Care for Everyone | Developed By COMSIAN Developers.

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist